مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے، شدت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سکیورٹی ترجیحات پرسعودی عرب کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان سعودی عرب میں جو اقدامات کررہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسےافراد کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا جو برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ پر امریکی صدر کے اعتماد سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اس دور کے یزید کے ساتھ ہے ۔
آپ کا تبصرہ